باکسر محمد علی کی صحت میں بہتری، جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان
لوئس ولے (اے ایف پی) لیجنڈ باکسر محمد علی کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور جلد انکے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان باب گنل نے کہا کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر کو دو روز قبل نمونیہ ہونے کے باعث ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ 72 سالہ محمد علی کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ ان کو نمونیہ کی معمولی شکایت تھی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ انہیں جلد ڈسچارج کر دیا جائیگا۔ لیجنڈ باکسر کو پارکنسن کی بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں کو ان کی صحت کے حوالے سے تشویش تھی۔