لاہور: شہریوں سے 57 لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا، گوجرانوالہ میں ایک شخص کو قتل کر دیا

23 دسمبر 2014
لاہور: شہریوں سے 57 لاکھ روپے کا سامان لوٹ لیا، گوجرانوالہ میں ایک شخص کو قتل کر دیا

لاہور + گوجرانوالہ + فیروزوالا (سٹاف رپورٹر +  نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)  لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے  کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ کوٹ لکھپت گرین کالونی میں محمد مرزا کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 9 لاکھ روپے  کی نقدی،  زیورات،کاہنہ کے علاقہ کے  سہیل کے گھر سے 9 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات، باغبانپورہ کے علاقہ میں احمد کے گھر سے 7 لاکھ کی نقدی و زیورات ، سبزہ زار کے علاقہ میں علی کے گھر سے ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی و زیورات، شیرا کوٹ خدا بخش روڈ کے محمود کے گھر سے 5 لاکھ 30 ہزار روپے کی نقدی،  زیورات، ہنجروال مرغزار کالونی میں ریاض کے گھر سے 5 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ،ماڈل ٹاون ای بلاک میں طارق اور اسکی فیملی سے 10 لاکھ روپے کی نقدی و زیورات ،اسلام پورہ کے علاقہ میں حامد اور اسکی فیملی سے 65 ہزار روپے، شمالی چھائونی میں ایوب اور اسکی فیملی سے3 لاکھ روپے، اسلام پورہ کے علاقہ میں ہارون کی فیملی سے 1 لاکھ، سمن آباد کے علاقہ میںیاسر کی فیملی سے 1 لاکھ روپے،نواب ٹائون میں محمود کی فیملی سے 1 لاکھ روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان، گارڈن ٹائون میں جہانزیب سے ہزاروں روپے کی نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا وحدت کالونی میں اصغر، قلعہ گجر سنگھ میں کامران، بادامی باغ میں اسد، اچھرہ میں کاشف، ماڈل ٹائون میں نعمان کی موٹر سائیکلیں جبکہ ریس کورس میں ساجد، ڈیفنس میں اظہر، مانگا منڈی میں اعجاز، گلشن اقبال میں خلیل کی گاڑیاں چوری ہو گئیں۔ علاوہ ازیں ڈاکوئوں نے واردات کے دوران ایک بچی کے باپ کو گھر کی دہلیز پر ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔کنور گڑھ کا  بابر گھر سے روٹیاں لینے کیلئے باہر نکلا تو اسے گھر سے چند قدموں کے فاصلے پر مبینہ ڈاکوئوں نے دوران واردات فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا  طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر  زخموں کی تاب نہ لاتے  دم توڑ گیا۔ ادھر مقتول بابر کے کزن شاہد محمود کا کہنا تھا  ڈاکو اس سے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ہیں جبکہ ایس ایچ او ماڈل ٹائون کے مطابق بابر کو ڈاکوئوں نے نہیں بلکہ نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں  فیروزوالا میں جی ٹی روڈ اور شرقپور  ایریا  میں  شہریوں سے  زیورات، موبائل فونز نقدی لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے تین موٹر سائیکلیں چھین لیں۔  غازی پور  کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ذوالقرنین سے موٹر سائیکل  نقدی  چھین لی۔  ڈاکوئوں نے شرقپور  میں  بیرونی ملک  پلٹ شہری کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے  کے زیورات، نقدی  موبائل  اور موٹر سائیکلیں   بھی لے گئے۔ ڈاکوئوں  نے موبائل  دکان میں داخل ہو کر اسکے مالک  عامر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر  20 ہزار روپے  موبائل چھین کر لے گئے۔ ہائوسنگ کالونی کے قریب احسان سے 7 ہزار روپے چھین کر لے گئے چوروں نے سرفراز احمد کی حویلی  سے  لاکھوں روپے  کے مویشی چوری کر  کے لے گئے ڈاکوئوں نے شہری سے  موٹر سائیکل  چھینی  اور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل  چوری کر لی۔