کے پی کے کو 26 ارب دینے کا اعلان عمران کے تحفظات دور کرینگے: پرویز رشید

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئی ڈی پیز سے متعلق عمران خان کے تحفظات دور کئے جائیں گے‘ قابل تقسیم محاصل میں سے 26 ارب روپے صوبائی حکومت کو ملتے ہیں۔ عمران کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ضرب عضب کے آغاز سے اب تک وفاقی حکومت 30 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے، انسداد دہشت گردی کیلئے خیبر پی کے حکومت کو 26 ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت نقل مکانی کرنے والوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔