چاند نظر نہیں آیا عید میلادالنبی اتوار 4 جنوری کو ہو گی

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ربیع الاول  کا چاند نظر نہیں آیا،  یکم ربیع الاول 24 دسمبر 2014ء کو ہو گی جبکہ  عید میلادالنبی 12 ربیع الاول  اتوار 4 جنوری 2015ء  کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا ہے۔