تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کریں گے : خلیجی ممالک کا اعلان

23 دسمبر 2014

جدہ (صباح نیوز) تیل سے مالا مال خلیجی ممالک نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں کریں گے اور تیل کی گرتی قیمت کا ذمہ دار ان ملکوں کو ٹھہرایا ہے جو تیل کی پیداوار تو کرتے ہیں لیکن اوپیک کے ممبر نہیں۔سعودی عرب کے وزیر برائے پٹرولیم علی النعیمی نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے کے باعث تیل کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔