اسلام پسند امیدوار مرزوقی کو شکست: ’’سیکولر‘‘ السبسی تیونس کے صدر منتخب ، حامیوں کا جشن

23 دسمبر 2014

تیونسیا(آن لائن+بی بی سی)تیونس کے بزرگ سیکولرسیاستدان بیجی قائد السبسی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں55.68فیصد ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے ہیں اور السبسی کے حریف عبوری صدر منصف مرزوقی نے انہیں مباکباد دی ہے۔ مرزوقی کو44.32ووٹ ملے ۔السبسی کے حامی "صدر الباجی" کے نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ان کی جماعت ’’ندائے تونس‘‘ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں اسلام پسند جماعت کو شکست دے کر پارلیمان میں اکثریت حاصل کر چکی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے السبسی کا کہنا تھا کہ "میں اپنی جیت تیونس کے شہدا کے نام کرتا ہوں۔ میں مرزوقی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور اب ہمیں کسی کو بھی منہا کئے بغیر مل کر کام کرنا چاہئے۔السبسی سابق صدر زین العابدین کے دور میں پارلیمنٹ کے سپیکر رہ چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے سرکاری نتائج جاری کر دئیے گئے ہیں۔