اسلامی پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی‘ سری لنکن صدر پاکسے کو دھچکا
کولمبو (ا ے ایف پی) سری لنکن صدر کو زبردست دھچکا لگا ہے اور ان کی دوبارہ منتخب ہونے کی امیدوں پر پانی پھر گیا کیونکہ اہم وزیر اور اقلیتی اسلامی پارٹی نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انڈسٹری اور کامرس کے وزیر راشد باتھیو دین نے کہا میں اپوزیشن رہنما میتھی پالا سرسنیا سے اتحاد کر رہے ہیں جو صدر مہندرا راجہ پاکسے کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کیلئے سرگرم ہیں۔ صدارتی الیکشن 8 جنوری کو ہو گا۔ پاکسے انتہاپسند بدھوں کو مساجد‘ چرچوں اور اقلیتی برادری کے کاروباری مراکز پر حملے سے روکنے میں ناکام رہے۔