مقبوضہ بیت المقدس: سکول نذرآتش کرنے والے8 یہودی گرفتار

23 دسمبر 2014

مقبوضہ بیت المقدس ( صباح نیوز)اسرائیلی پولیس نے عرب مخالف انتہا پسند نسل پرست گروپ سے تعلق رکھنے والے آٹھ یہودیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا سامری نے گزشتہ روز کو ان گرفتاریوں کی اطلاع دی ہے اور بتایا ان یہودی حملہ آورں نے اایک سکول کے جماعت اول کے کمرے کو نذرآتش کردیا تھا۔