آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو انٹرنیٹ پر سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت

23 دسمبر 2014

تہران( صباح نیوز)ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کے بعد ملک کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حکومت کو ملک بھر میں انٹرنیٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی ہدایت کی ہے۔پبلک پراسیکیوٹر ابراہیم رئیسی نے مرشد اعلیٰ کاایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے سختی کے ساتھ تاکید کی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جائے۔