دہشت گرد مریض ہیں‘ علاج ممکن نہیں خاتمہ کرنا ہو گا : چیچن صدر

23 دسمبر 2014

گروزنی(آئی این پی) ری پبلک چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے کہا ہے کہ دہشت گرد گمراہ نہیں، وہ مریض ہیں مگر ان کا علاج بھی ممکن نہیں،ناقابل علاج ہونے کے باعث دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا،دہشت گردا سلام، قوانین اور اپنے عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔پیر کو روسی نشریاتی ادار ے کے مطابق ایک انٹرویو میں کہاکہ چیچنیا کے پہلے سربراہ احمد حاجی قادروق کی پالیسیوں کی بدولت 7ہزار سے زیادہ افراد کو شدت پسندوں کی صفوں سے گھر واپس لایا گیا تھا۔ میں خود مذاکرات میں حصہ لیتا تھا ۔