بھارت میں شدید دھند‘ حادثات‘ 7 ہلاک‘ بیسیوں ٹرینیں اور 36 فلائٹس منسوخ

23 دسمبر 2014

نئی دہلی (بی بی سی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی اور شمالی علاقوں کو شدید دھند نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے جس سے لوگوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔نئی دہلی کے ائرپورٹ کے رن وے پر حدِ نگاہ 50 میٹر سے نیچے گر گئی ،36 فلائٹیں اور درجنوں ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں۔شمالی بھارت میں موسم سرما میں شدید دھند سے ٹریفک کی روانی معمول بنتی جا رہی ہے۔ دھند کی وجہ سے7 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا دہلی اور اترپردیش میں دو مختلف واقعات میں یہ ہلاکتیں ہو ئی ہیں۔