شام : بس پر بمباری ، فوج کی کارروائی،4 طلبا سمیت24 ہلاک، اسرائیلی ڈرون مار گرایا
دمشق (اے پی پی+صباح نیوز) شام میں فورسز کی کارروائی ‘ سکول بس پر بمباری کے نتیجہ میں 20 شدت پسند‘4طلبا ہلاک ہوگئے۔ سیریئین آبزویٹری کے مطابق مشرقی شام میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب شدت پسندوں نے فضائیہ کے ایک بیس پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی کے نتیجہ میں 20شدت پسند ہلاک کردیئے گئے ۔دوسری جانب شام نے گولان کی پہاڑیوں کے قریب اسرائیلی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھرشامی آرمی کے ایک منحرف جنرل مناف طلاس نے صدر بشارالاسد پر ملک کو ایران کے ہاتھ بیچنے کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے اپنے خلاف عوامی احتجاجی تحریک کے آغاز کے بعد سے ہی مخالفین کو کچلنے کارروائیاں شروع کررکھی ہیں۔