اہلکاروں کو قتل کرنے سے پہلے حملہ آور نے کہا ’’دیکھو میں کیا کرنے والا ہوں‘‘ : نیویارک پولیس
نیویارک (بی بی سی) نیویارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے شخص سے حملہ کرنے سے قبل فخریہ انداز میں کہا تھا کہ ’دیکھو میں کیا کرنے والا ہوں۔‘28سالہ اسماعیل برنزلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ماضی میں بھی وہ ذہنی عدم توازن اور تشدد کا شکار رہے ہیں۔ اہلکاروں 32 سالہ لیو وینجن اور 40 سالہ رافیئل راموس کی یاد میں چراغاں کیا گیا۔یہ واقعہ بروکلِن میں پیش آیا جب ایک حملہ آور نے پولیس کی گاڑی میں بیٹھے دو اہلکاروں کوگولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔