کویت : سانحہ پشاور کی یاد میں تقریب‘ شہدا کی یادگار تعمیر کریں گے : چیئرمین بزنس کونسل
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) پاکستان بزنس کونسل کویت کے چیئر مین محمد عارف بٹ نے اعلان کیا پشاور میںشہدا کے لئے یادگار تعمیر کی جائے جس کی لاگت وہ ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار سانحہ پشاور میں شہدا کو خراج تحسین کرنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔