مدارس فوج کے ساتھ ہیں، لال مسجد جامعہ حفصہ کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے: مفتی محمد نعیم

23 دسمبر 2014

کراچی (آن لائن) جامعہ بنوریہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کو بنیاد بناکر لال مسجد و جامعہ حفصہ کیخلاف کسی قسم کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ اہل مدارس پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔