قطر کے قومی دن پر سفیر کی جانب سے استقبالیہ، پاکستان قطر دوستی کا کیک کاٹا گیا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قطر کے قومی دن کے سلسلہ میں پاکستان میں قطر کے سفیر نے ایک استقبالیہ دیا۔ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوئے جس میں پاک قطر دوستی کا کیک کاٹا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے۔ استقبالیہ میں عرب ممالک کے سفرائ، ارکان پارلیمنٹ اور دوسرے افراد نے شرکت کی۔