اردن کی ملکہ رانیہ، اداکار سلمان خان کی سانحہ پشاور کی مذمت ‘دہشت گردی کیخلاف کوششوں میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر جنوبی کوریا کا وزیراعظم کو خط

23 دسمبر 2014

نئی دہلی/عمان + اسلام آباد (آئی این پی+ سپیشل رپورٹ) بالی وڈ سٹار سلمان خان اور اردن کی ملکہ رانیہ نے کہا ہے جہاد کا مطلب اچھا بننے کی کوشش ہے، آج جہاد کا سب سے زیادہ غلط مطلب لیا جاتا ہے، لوگوں نے فساد کو جہاد بنا دیا، خواتین پوری طرح مردوں کے برابر ہیں اور ان کے بھی مردوں جتنے حقوق ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر سانحہ پشاور کی مذمت کرتے انہوں نے کہا آخر کب تک معصوم بچے انتہا پسندی کی بھیانک قیمت ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام آباد سے سپیشل رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر بارک جیون بائی نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے نام خط میں سانحہ پشاور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ جنوبی کوریا کے اسلام آباد میں سفارتخانے کی طرف سے جاری ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے دہشت گردوں نے پشاور کے سکول پر حملہ کرکے انسانیت کیخلاف بھیانک جرم کیا۔ حکومت کوریا اور عوام دہشت گردی کیخلاف پاکستانی حکومت اور عوام کے اقدامات اور کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...