سیلاب سے تباہی کی ذمہ دار مقبوضہ کشمیر انتظامیہ ہے : بھارتی پارلیمانی کمیٹی
نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی پارلیمانی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر انتظامیہ لوگوں کو بچانے کے اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ ستمبر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 450 افراد مارے گئے تھے۔ کمیٹی نے کہا حکومت ’’زمین پر جنت‘‘ کی تعمیرنو کرے تاکہ سیاح وادی کا رُخ کریں۔ ادھر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے سیلاب سے تباہی کا الزام مرکزی حکومت پر عائد کر دیا۔