بینظیر کی برسی کی تقریب میں جانیوالے کسی پی پی کارکن کو نہیں روکیں گے: حافظ حسین

23 دسمبر 2014

حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش جانے والے پی پی کے کسی کارکن کو نہیں روکیں گے ہم اپنے رہنما کے قاتلوں کا چالان عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ عمران خان اپنے تمام معاملات پارلیمنٹ کے اندر آئینی اور قانونی طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔