کوئٹہ: بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد زخمی، ہسپتال منتقل

23 دسمبر 2014

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جس کے پھٹنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔