آزاد کشمیر میں نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ، بجلی کے ہزاروں کنکشن منقطع
مظفر آباد (این این آئی) محکمہ برقیات آزاد کشمیر نے نا دہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے ہزاروں کنکشن کاٹ دیئے اور بجلی کا بل جمع نہ کرانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے لیے فہرستیں بھی تیار کرلیں ۔محکمہ برقیات کے حکام نے بتایا کہ سرکاری و غیر سرکاری ادارہ جات کو بقایا جات ادا کرنے کیلئے 25 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔