سکھر جیل سے غیرقانونی مقیم 28 افغان قیدی رہا‘ ملک بدر کیا جائیگا

23 دسمبر 2014

سکھر (نامہ نگار) سکھر ڈسٹرکٹ جیل میں قید28 افغان باشندوں کو رہا کردیا گیا، ملک بدر کیا جائیگا۔ رہائی پانے والے افراد کو افغانستان کے سفارتکار سہراب خان کے حوالے کیا گیا ہے۔ان افراد کو سندھ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ ان افراد کو پاک افغان باڈر سے انکے وطن ڈی پورٹ کیا جائیگا۔