کراچی: بھتہ خوری کے الزام میں دو ملزمان کو 30,30 سال قید اور جرمانے

23 دسمبر 2014

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں 2 ملزموں کو سزا سنادی۔ ملزم وحید احمد اور احسن کو 30,30 سال قید اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔