دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ پولیس کا سپیشل یونٹ تشکیل دیدیا گیا

23 دسمبر 2014

کراچی (این این آئی) دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سندھ پولیس کا سپیشل سکیورٹی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔ سانحات اور دہشت گردی کے اندوہناک واقعات نے ان سے نمٹنے کیلئے انتہائی مستعد پولیس فورس کی ضرورت کو بھی پہلے سے زیادہ بڑھا دیا ہے۔ فوج کے مستند ٹرینرزکی زیر نگرانی انہیں تربیت کے انتہائی کڑے عمل سے گزارا گیا۔ ان تمام مراحل کے بعد انکی تنخواہ 40ہزار مقرر کی گئی ہے۔