چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی تقرری کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی تقرری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی درخواست کی سماعت رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ آج ہو گی۔ جسٹس نورالحق قریشی درخواست کی سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے کہ درخواست گزار کو حق دعویٰ حاصل نہیں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے اس کا حق متاثر نہیں ہوا۔