پارلیمانی کمیٹی نے عامر فاروق کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دیدی

23 دسمبر 2014

اسلام آباد (وقائع نگار) پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمشن کے نامزد لاہور کے وکیل عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے عدالت عالیہ کے ایڈیشنل جج کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ جو وکیل تقریب حلف برداری میں شریک ہو گا اس کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ وکلاء آج بھی سراپا احتجاج رہیں گے اور عدالتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد انور خان کاسی کا تعلق بلوچستان ٗ جسٹس نور الحق این قریشی کا تعلق سندھ ٗ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا پنجاب اور جسٹس اطہر من اللہ کا تعلق خیبر پی کے سے ہے۔