زکوۃ کونسل ‘تعلیمی وظائف، مستحقین کے علاج کیلئے ایک ارب 46 کروڑ 15 لاکھ روپے کی منظوری

23 دسمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار )صوبائی زکوۃ کونسل نے مختلف مدات میں ضلعی زکوۃ کمیٹیوں اور ادارہ جات کو دوسری ششماہی قسط برائے سال 2014-15 کے لئے گذارہ الاؤنس، تعلیمی وظائف جنرل ، دینی مدارس، صوبائی، ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز کے ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے علاج معالجہ ، مستحق بچیوں کے لئے شادی گرانٹ، فنی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور جزام کے مریضوں کے لئے ایک ارب 46کروڑ 15لاکھ 15ہزار روپے کے اجراء کی منظوری دے دی ہے-اس امر کا فیصلہ چیئرمین صوبائی زکوۃ کونسل جسٹس (ر) اختر حسن کی سربراہی میں منعقدہ کونسل کے 155ویں اجلاس میں کیا گیا-صوبائی زکوٰۃ کونسل نے مختلف مدات میں ضلع زکوٰۃ کمیٹیوںاور دیگر ادارہ جات کو دوسری ششماہی قسط برائے سال 2014-15جس میں مستحقین کو ماہانہ1000 روپے فی مستحق ادائیگی کے لئے گزارہ الاؤنس کی مد میں مبلغ 57 کروڑ 29 لاکھ 40ہزار500 روپے، تعلیمی اداروں کے مستحق طلباء وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف (جنرل)کی مد میں مبلغ5کروڑ 16لاکھ99 ہزار روپے،دینی مدارس کے مستحق طلباء وطالبات کو وظائف کے لیے مبلغ4کروڑ 59لاکھ54ہزار500روپے، ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میںمستحق مریضوں کے علاج کے لیے مبلغ3کروڑ44لاکھ66ہزار500روپے، صوبائی سطح کے ہسپتالوں/ طبی ادارہ جات کے لیے مبلغ12کروڑ44لاکھ روپے،مستحق بچیوں کے لیے شادی گرانٹ کی مد میں مبلغ 4کروڑ 59لاکھ 54ہزار 500 روپے۔