موثر قانون سازی کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں: مجلس وحدت مسلمین

23 دسمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ موثر قانون سازی کے بغیر دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں کمزور عدالتی نظام دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن رہا ہے صوبائی ہائیکورٹس کی جانب سے سفاک قاتلوں کی سزائیں معطل ہونے سے شہداء کے ورثا کا غم پھر سے تازہ ہو گیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان ملکی صورت حال اور قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے نوٹس لیں اور قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں۔