ضلعی انتظامیہ نے مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کرسمس بازار قائم کر دیے

23 دسمبر 2014

لاہور(خبر نگار)ضلعی انتظامیہ لاہور نے کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے چھ ٹا ئونز میں کرسمس بازار قائم کر دیے ہیں۔ جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مسیحی برادری کو معیاری اور سستی اشیاء ضروریہ سستے داموں دستیاب ہو ں گی۔ یہ بازارراوی ٹائون میں الہٰی بخش روڈ، داتا گنج بخش ٹائون میں ایمپرس روڈ، نشتر ٹائون میں یوحنا آباد،واہگہ ٹائون میں جی ٹی روڈ، شالا مار ٹائون میں چائینہ سکیم اور گلبرگ ٹائون میں مکہ کالونی میں لگائے گئے ہیں۔