اہم سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے اضلاع میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے

23 دسمبر 2014

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع کو نیا ایس او پی جاری کر دیا ہے۔ تمام اہم سرکاری تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے اضلاع میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں گے۔ اس بارے میں انٹرنل سکیورٹی ونگ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ایک لیٹر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے تمام اضلاع اپنے ضلع میں اہم سرکاری عمارتوں‘ بجلی‘ گیس اور دیگر اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر کے ایک ہفتہ کے اندر اندر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائیں گے جس کے بعد ہر پندرہ روز بعد اس کا سکیورٹی آڈٹ کیا جائے گا۔