حکومت سانحہ پشاور کے پیچھے چھپے حقائق قوم کے سامنے لائے: جے یو آئی

23 دسمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری نے پشاور میں معصوم بچوں کے قتل کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ پا کستان اور مسلمانوں پر ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور عظیم سانحہ ہے۔ انہوں نے حکومت اس واقعہ کی پیچھے چھپے حقائق کو قوم کے سامنے لائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائے۔ اس موقع پر مو لا نا محمد امجد خان،مفتی ابرار احمد، ڈاکٹر عتیق الرحمن ،نور احمد کا کڑ اور دیگر موجود تھے انہوں نے اس قتل کو ظلم کی انتہا قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس سانحہ میں ہلاک ہو نے والوں خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اپس کے اختلافات ختم کر کے متحد اور متفق ہو نے کی دعوت دے رہا ہے۔