پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس‘ بینظیر کا یوم شہادت پشاور کے شہدا کے نام کرنے کا فیصلہ

23 دسمبر 2014

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی زیر صدارت ہوا جس میں ندیم افضل چن، ایڈوائزر ٹو کو چیئرمین، تنویر اشرف کائرہ، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی، ڈویژنل کوآرڈینیٹرز، ضلعی صدور اور لاہور کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کا یوم شہادت پشاور کے شہداء کے نام کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور عزم کیا گیا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردی کے ناسور کو ختم کئے بغیر اب کوئی چارہ کار نہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع کی سطح پر پارٹی کے عہدیدار قرآن خوانی، دعا اور شمعیں روشن کر کے اپنے غم کا اظہار کریں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسی تقریبات 7 دنوں تک جاری رہیں گی۔ اجلاس کے بعد میاں منظور احمد وٹو نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہم سمجھتے ہیں کہ دہشت گردی کی برائی کو ختم کرنے کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری جنگ جاری رکھی جائے۔ اجلاس میں جن عہدیداران نے شرکت کی ان میں ثمینہ خالد گھرکی، دیوان غلام محی الدین، سہیل ملک، اورنگزیب برکی، تسنیم قریشی، غلام فرید کاٹھیا، خالد بٹ، ذاکر بنگش، اسد علی پاپا، چوہدری منظور، راجہ ریاض احمد، ڈاکٹر خیام، شمیم دیوان، پروین اشرف، زاہد ذوالفقار، محمد آصف خان، میاں عبدالوحید، افنان بٹ، میاں ایوب، عزیزالرحمن چن، رانا گل ناصر اور عمر خان شامل تھے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...