حج کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے مشاورتی ورکشاپ 26 دسمبر کو ہو گی
لاہور (خصوصی نامہ نگار )ڈائریکٹر حج لاہور سعید احمد ملک نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے والوں کے تجربات اور تجاویز و آراء کی رو شنی میں آئندہ حج کے انتظامات مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں مشاورتی ورکشاپ جمعہ 26دسمبرکو دن 10بجے حاجی کیمپ نکلسن روڈ لاہور میں منعقد ہو گی ۔ وزارت مذہبی امور نے گورنمنٹ اور پرائیویٹ حج سکیم کے تحت گزشتہ حج پر جانے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ سفر حج کے دوران پیش آنے والی مشکلات‘تجربات اور تجاویز کے بارے میں وزارت کو آگاہ کریں۔