ڈسٹرکٹ ریونیو کمیٹی کا اجلاس‘ ڈی سی او کی ایجوکیٹرز بھرتی کا عمل فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

23 دسمبر 2014

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ای ڈی او (ایجوکیشن) لاہور اور ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر لاہور نے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ضلع لاہور کی تعلیمی کارکردگی، ایجوکیشن کی ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈی سی او لاہور نے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے اور نئے ایجوکیٹرز کی بھرتیوں کا عمل فروری 2015ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔