امریکی برانڈ جہاد نے پاکستان کو تباہ کر دیا: علامہ ریاض

23 دسمبر 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ امریکی برانڈ جہاد نے پاکستان تباہ کر دیا ہے۔ امن کے ایجنڈے پر قوم کا اتحاد نیک شگون ہے۔ بچوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پوری قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کے لیے ہے۔ اہل حق اپنے لہو سے بقائے پاکستان کی جنگ لڑیں گے۔