سانحہ پشاور نے قوم کو متحد کر دیا: الیاس خان

23 دسمبر 2014

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ کے سابق معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے جس میں انشااللہ حکومت کامیاب ہو گی۔ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے۔ حکومت پاک فوج کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا دے گی۔