پنجاب کی 14 انسداد دہشتگردی عدالتوں میں 431 مقدمات زیر التواء

23 دسمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کی چودہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں رواں سال کے دوران بم دھماکوں،قتل،اغواء برائے تاوان املاک و گاڑیوں کو جلانے اور تیزاب پھینکنے جیسے سنگین واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر516 مقدمات زیر سماعت رہے۔جن 451 پرانے اور65 نئے مقدمات شامل ہیں۔ان مقدمات میں 12 ملزمان کو سزائے موت سمیت قید کی سخت سزائیں سْنائی گئی۔جبکہ15 ملزمان کو میرٹ جبکہ93 ملزمان کو ٹھوس شواہد نہ ملنے پر بری  کیا گیاْ۔15 ملزمان کے کیسز دوسری متعلقہ عدالتوں میں بجھوائے گئے۔19 مقدمات میں پولیس کی طرف سے عدم پتہ کی بناء پرملزمان کو گر فتار کرکے عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔اس طرح اب پنجاب بھر کی چودہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 431 مقدمات زیر التواء ہیں۔