گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 156 دکانداروں کے چالان 4 لاکھ سے زائد جرمانہ

23 دسمبر 2014
گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی پر 156 دکانداروں کے چالان 4 لاکھ سے زائد جرمانہ

لاہور+فیروز والا(خبر نگار+نامہ نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوںاورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈائون  کے دوران 862دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے156 دکانداروں کے چالان کئے    جنہیں 4,02,900 روپے جرمانہ  کیا گیا،7افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے،8افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے ایک شخص کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فیروز والا سے نامہ نگار کے مطابق  ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مہنگے داموں اشیاء فروخت کرتے ہوئے سات دکانداروں کو پکڑ کر انہیں موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ کیا اور ایک دکاندار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...