دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کر کے مخالف کو قتل کر دیا‘ معمر شخص کی خون آلود نعش برآمد

23 دسمبر 2014

لاہور؍ فیروز والہ (نامہ نگاران) شاد باغ سے معمر شخص کی خون آلود نعش برآمد، فیرورز والا میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو مار ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں گول باغ کے قریب 70 سالہ شخص کی خون  میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور اس کی شناخت کیلئے مساجد میں اعلان کرائے مگر شناخت نہ ہو سکی جس پرپ ولیس  نے لاش  پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔ قصبہ برج اٹاری میں پرانی دشمنی کی بناء پر ریاست نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اندھا دھند فائرنگ کرکے مخالف خلیل احمد کو ہلاک کر دیا  خلیل احمد گھوڑی پر سوار ہوکر کھیت سے گھر کی طرف آ رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے مخالف گروپ کے افراد ریاست، کاشف اور فیصل وغیرہ نے اسلحہ سے فائرنگ کرکے اسے ہلاک کر دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقول کی بیوہ کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔