موٹر وے پولیس قوم کا فخر بن چکی ہے، اوصاف بر قرار رکھنا ہونگے: ذوالفقار چیمہ

23 دسمبر 2014

لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل مو ٹروے پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا موٹر وے پولیس کے امتیازی اوصاف میں رزق حلال، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور قا نون کی عمل داری ہے ۔ ہم عہد کر یں کہ ان اوصاف کو کبھی بھی ماند نہیں پڑ نے دیں گئے ۔  وہ سنٹرل زون لاہور میں اپنے الوادعی دربار میں افسران سے خطاب کر ر ہے تھے ۔ اس مو قع پر انہوں نے سانحہ پشاور کے شہدا کے لیے دعا بھی کروائی۔  زونل کمانڈر ڈی آئی جی بشیر احمد میمن، ایس ایس پی محمد انکسار خان ، ایس ایس پی غلام جعفر اور سیکٹر کمانڈر عبدالخلیل سمیت موٹروے پولیس افسران و ملازمین کی کثیر تعداد بھی اس مو قع پر موجود تھی۔آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا کہ مو ٹروے پولیس افسران اپنے امتیازی اوصاف  رزق حلال، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور قا نون کی عمل داری کے یکساں نفاذ کی وجہ سے پہنچا نے جاتے  ہیں اور انکی وجہ سے یہ فورس قو م کا فخر بن چکی ہے ۔ا ن کو  ہر قیمت پر  بر قرار ر کھنا ہے ۔   نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دنیا کی بہترین ہائی وے پولیس بنا ئیں گئے۔ اور کبھی بھی اپنے دامن پر کوئی داغ نہیں لگنے دیں گئے ۔اس مو قع پرزونل کمانڈر ڈی آئی جی بشیر احمد میمن نے کہا آئی جی  ذوالفقار احمد چیمہ نے موٹروے پولیس  کے ہر شعبے میں میرٹ اور  شفافیت ، مثالی بہتری ، اور قا نون کی حکمرانی کوعملی طور پر نافذ کیااو ر ان کے ساتھ کام کرناقا بل فخربات ہے ۔ایس ایس پی انکسار خان نے کہا کہ آئی جی  ذوالفقار احمد چیمہ نے  ٹر یننگ کالج کے نصاب او رموٹر وے پولیس کے فیلڈ ورکنگ میں مثالی بہتری کے کئی اقدام کیے ہیں ۔