پھانسیوں پر عملدرآمد خوش آئند نام نہاد این جی اوز پاکستان کے حالات سے بے خبر ہیں: عدلیہ بچائو کمیٹی

23 دسمبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے+ وقائع نگار خصوصی) سزائے موت کے فیصلوں پر عملدرآمد عوام کے دلوں کی آواز ہے پھانسیوں کو معطل کر دیا جائے تو قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے خون ریزی میں اضافہ ہوتا ہے نام نہاد ہیومن رائٹس کمیٹیاں پاکستان کے حالات سے آگاہ نہیں ہوتیں انہیں قاتلوں کے حقوق نظر آتے ہیں مقتولوں کے نہیں ان خیالات کا اظہار عدلیہ بچائو کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید قریشی محبوب چودھری رہنما عوامی تحریک صدر لاہور  ٹیکس بار عائشہ قاضی امتیاز رشید قریشی یاور مقبول پیر اشرف قریشی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہیومن رائٹس کمشن کی تنظیمیں سزائے موت پر عملدرآمد کی غیر شعوری طور پر مخالفت کرتی ہیں انہوں نے  حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلاخوف قاتلوں کو پھانسی دیں۔