کرسمس پر سکیورٹی پلان تیار، لاہور 481 چرچوں کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا

23 دسمبر 2014

لاہور (نامہ نگار) لاہور پولیس نے کرسمس کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے ۔شہر میں481 چرچوں کو کیٹگری اے بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کرسمس ڈے کے موقع پر سکیورٹی کے لیے6ایس پیز،35ڈی ایس پیز اور83انسپکٹرز سمیت5ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔کیٹگری اے میں69، کیٹگری بی میں94اور کیٹگری سی میں318گرجا گھروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ہر کیٹگری میں شامل گرجا گھروں کو حساسیت کے لحاظ سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر گرجا گھروں کی انتظامیہ اور پولیس افسران و ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے کوآرڈ ینیشن کے لیے ایس پی سکیورٹی ملک لیاقت اور ایس پی ہیڈ کوارٹر عمر سعید کو ٹاسک دیا گیا ہے۔