کینیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پر شاندار حفاظتی انتظامات ڈی آئی جی آپریشنز کا پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین

23 دسمبر 2014

لاہور(نامہ نگار) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور پولیس فورس کو کینیا کرکٹ ٹیم کے لاہور میں 12 روزہ دورہ کے موقع پر بہترین حفاظتی انتظامات کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ موجودہ ملکی امن وامان کی صورتحال میں کینیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان لاہور پولیس کیلئے ایک اہم چیلنج تھا لیکن لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں نے بہترین حفاظتی انتظامات کی مثال قائم کی ہے۔