لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

23 دسمبر 2014

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال2016/2015 کے لئے کاغذات نامزدگی کے مرحلہ کا آغاز  ہو گیا ہے۔ پہلے دن چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے جن میںممبر ایگزیکٹو کے دو انور خان اور چوہدری نیک محمد اور سیکرٹری لائبریری کی سیٹ کے لئے میاں سلطان محمود اور آڈیٹر کی سیٹ کے لئے اقبال ملک نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں لاہور بار کی 10 نشستوں کے لئے 23 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اپنی انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے جبکہ تین ہزار سے زائد خواتین سمیت14 ہزار262 رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ صدر لاہور بار کی سیٹ کے لئے تین امیدواروں نے اعلان کیا ہے۔