گھر، دکان اور فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان خاکستر

23 دسمبر 2014

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) شہر میں دو مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرتبا ہ ہو گیاہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبزہ زار کے علاقہ میں ندیم کے جنرل سٹور میں جبکہ شاہدرہ برکت ٹائون میں ساجد کے گھر باغبانپورہ کے علاقہ انگوری سکیم میں واقع رضائیوں کی فیکٹری میں شاٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے نتیجہ میںلاکھوں روپے مالیت کا سامان اور ایک گاڑی جل کر تباہ ہو گئی۔