ضلعی افسران دھند میں ڈرائیونگ کے حوالے سے شہریوں میں شعور اجاگر کریں: رضوان نصیر
لاہور(نامہ نگار) ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیرنے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شدید اورگہری دھند کی صورت میں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔ خاص طورپرجب نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹرویز پر حدِ نگاہ صفرہو،تب کسی بھی صورت سفرنہ کیاجائے۔ مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے سامنے "فوگ لائٹس اور انڈی کیٹرز"کااستعمال ضرورکریں ۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ دھند نے پنجاب کے کئی بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لیاہواہے جس سے بڑے حادثات کاخدشہ بڑھ جاتاہے۔