ریسکیو 1122 نے حادثات کا شکار 456 افراد کو مدد فراہم کی

23 دسمبر 2014
ریسکیو 1122 نے حادثات کا شکار 456 افراد کو مدد فراہم کی

لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران391ٹریفک حادثات میں5افرادہلاک جبکہ 451زخمی ہوئے ۔ریسکیو 1122کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں187ڈرائیورز ،11کم عمرڈرائیور،208مسافراور61پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ104ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں۔