ٹیوٹا 15 جنوری سے 14 کورسز متعارف کرا رہی ہے: عرفان قیصر شیخ

23 دسمبر 2014

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا ) 3 اور 6 ماہ دورانیہ کے 14کورسز 15جنوری 2015  متعارف کرارہی ہے۔ یہ کورسز انڈسٹری کی مشاورت سے صوبہ بھر کے 159منتخب ٹیوٹا اداروں میں شروع کئے جارہے ہیں۔ ان میںلڑکوں کیلئے چھ ،خواتین کیلئے چار جبکہ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے چارکورسزمتعارف کروائے جا رہے ہیں جس سے ایک سال کے دوران 23000 نوجوان ہنر مند بنیں گے۔جدید کورسز میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں نوجوانوں کو انڈسٹری میںروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرلئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں شارٹ کورسز متعارف کروانے کیلئے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران موجود تھے۔