ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام کا مقصد نوجوان تاجروں کو بہتر رہنمائی فراہم کرنا تھا: اعجاز ممتاز، شاہد حسین
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سات روزہ پروگرام "سرٹیفیکیٹ اِن ایکسپورٹ مینجمنٹ" انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا، 120افراد نے پروگرام میں شرکت کی اور برآمدی شعبے میں قدم رکھنے کے لیے ماہرین کے وسیع تجربے اور مہارت سے استفادہ کیا۔ لاہور چیمبر کے اس پروگرام کا مقصد نوجوان تاجروں کو برآمدات کے لیے بہترین مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔ سات روزہ ایکسپورٹ مینجمنٹ پروگرام کے مختلف سیشنز سے لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز، سابق صدر شاہد حسن شیخ، نوید عالم، ہما محمود بخاری، فقیر اللہ صابر، فرحان ایسوسی ایٹس کے سی ای او فرحان شہزاد اور اے ایم سی سولوشنز کے چیف ایگزیکٹو پرویز ملک نے خطاب کیا۔