اضافی پنشن کی وصولی کے لئے عدالت میں درخواست

23 دسمبر 2014
اضافی پنشن کی وصولی کے لئے عدالت میں درخواست

مکرمی! محترم محمد اسحاق ڈار وزیر خزانہ پاکستان نے اپنی بجٹ تقاریر برائے سال 2013-14 اور 2014-15 میں ریٹائرڈ ملازمین کی کم از کم شرح پنشن بتدریج مبلغ پانچ ہزار اور چھ ہزار ماہانہ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر ماسوائے ای او بی آئی پنشنر عمل در آمد بھی ہوگیا تھا۔ میرے علاوہ کئی بزرگ حضرت ای او بی آئی پنشنر بھی گاہے بگاہے بڑھاپا پنشن کے اضافہ کیلئے اخبارات میں واہ ویلا کرتے رہے ہیں مگر تا دم تحریر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ بالآخر میں نے مقرر اضافی پنشن کے حصول کیلئے ایک رٹ درخواست بنام وزارت خزانہ وغیرہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔ جسے سماعت کیلئے باقاعدہ منظور کرلیا گیا ہے۔ اب انشااللہ فتح ہماری ہوگی۔ میرے بزرگ رفقا ساتھی کیس کی موجودہ آگاہی کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔(میاں عبدالمجید ۔ لاہور، 0300-8024204- 0333-4322552)